محمد بن قاسم :سندھ کے عظیم فاتح

محمد بن قاسم ایک نوجوان اور بہادر مسلمان جرنیل تھے جنہوں نے 712ءمیں سندھ کو فتح کیا۔ان کی فتح نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی بنیاد رکھی اور یہ خطہ تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہوا ۔محمد بن قاسم کی شخصیت ،بہادری ،انصاف پسندی اور انتظامی صلاحیتیں آج بھی قابل ستائش ہیں ۔

پیدائش اور ابتدائی زندگی

محمد بن قاسم کی پیدائش ء695میں شام کے شہر طائف میں ہوئی ۔وہ بنو امیہ کے مشہور گورنر حجاج بن یوسف کے بھتیجے تھے ۔انہوں نے کم عمری میں ہی فوجی تربیت حاصل کی اور اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے جلد ہی ایک کمانڈر کے طور پر مشہور ہوگئے ۔

سندھ کی فتح

سندھ پر حملے کاسبب بحری قزاقوں کے ہاتھوں مسلمان تاجروں کو لوٹنا اور ان پر ظلم کرنا تھا

محمد بن قاسم نے ایک منظم فوج کے ساتھ سندھ پر حملہ کیا اور دیبل ،نیرون اور سیوستان جیسے اہم شہروں کو فتح کیا ۔آخر کار ء712میں راجہ داہر کو شکست دے کر سندھ کو اسلامی سلطنت میں شامل کرلیا ۔

انصاف اور رواداری

محمد بن قاسم نے فتح کے بعد مقامی لوگوں کے ساتھ نہایت انصاف اور رواداری کا سلوک کیا ۔انہوں نے ہندوؤں اور بدھ مت کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی دی اور ان کے مندروں کا احترام کیا۔ان کے دور میں مقامی لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز کیا گیا۔ان کی منصفانہ حکومت کی وجہ سے مقامی آبادی نے اسلام

اسلام کو قبول کیا۔

وفات

فتوحات کے بعد محمد بن قاسم کو واپس بلایا گیا ،لیکن بدقسمتی سے ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور انہیں قید کردیا گیا ۔کہاجاتا ہے کہ انہیں اسی قید میں وفات پاگئے بعض روایات کے مطابق انہیں زہر دے کر شہید کردیاگیا ۔ان کی وفات نہایت افسوسناک تھی ،کیونکہ وہ ایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے کم عمری میں ہی تاریخ رقم کی ۔

محمد بن قاسم کی شخصیت نوجوانوں کے لئے ایک مثالی کردار ہے ۔انہوں نے نہ صرف فتوحات حاصل کی بلکہ انصاف ،رواداری اور حسن انتظام سے ایک مثالی حکومت قائم کی آج بھی پاکستان اور خاص طور پر سندھ کے لوگ انہیں عزت و احترام سے یاد کرتے ہیں

والسلام

معین الدین

00923122870599

تبصرہ کریں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں