سیلہ چاول میں بدبو کی وجوہات؟

سیلہ چاول میں بدبو کی وجہ عام طور پر بیکٹیریا یا فنگس کی موجودگی ہوتی ہے ،جو نمی یا غیر مناسب ذخیرہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ۔یہ بدبو اکثر سڑے ہوئے یا خراب ہونے کی علامت ہوتی ہے۔

اہم وجوہات:

1۔نمی یا نمی کارس نا۔اگر چاول کو کھلی ہوایا نمی والی جگہ پر رکھا جائے تو یہ خراب ہو سکتا ہے ۔

2۔غلط طریقے سے ذخیرہ کرنا۔

اگر چاول کو ہوا بند کنٹینر میں نہ رکھا جائے تو اس میں جراثیم داخل ہوسکتے ہیں۔

3۔پرانا ہونا۔

اگر چاول بہت عرصے سے پڑا ہو،تو اس میں قدرتی طور پر بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے۔

4۔کیڑے یا پھپھوندی۔

اگر چاول میں کیڑے یا پھپھوندی لگ جائے تو یہ بدبو پیدا کرسکتے ہیں۔:

اگر چاول میں تیز یا ناگوار بدبو ہو تو اسے پکانے سے بھی یہ ختم نہیں ہوگی لہذا بہتر ہے کہ اسے استعمال نہ کیا جائے ۔

سیلہ چاول کی تیاری کاعمل

سیلہ چاول کو عام چاولوں سے مختلف طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔اس عمل میں چاول کو چھلکے سمیت ابالا یا بھاپ دی جاتی ہے تاکہ اس کے اندرونی غزائی اجزاءبرقرار رہیں اور چاول ٹوٹنے سے محفوظ رہے ۔اس عمل کے دوران اگر کچھ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو بدبو پیدا ہوسکتی ہے۔

ذیادہ دیر تک بھگونا:

سیلہ چاول کو پکانے سے پہلے بھگونا پڑتا ہے۔اگر اسے معمول سے ذیادہ بھگویا جائے تو پانی اور چاول میں بدبو پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

نا صاف پانی کااستعمال :

سیلہ چاول کوتیار کرنے یا بھگونے کے لئے صاف پانی کا استعمال نہ کیا جائے تویہ بدبو کاسبب بن سکتاہے۔

چھلکے کی باقیات

اگر ابالنے یا بھاپ دینے کے بعد چھلکے کو صحیح طریقے سے نہ ہٹایا جائے تو اس کی باقیات سے بھی نا خوشگوار بو آسکتی ہے

ذخیرہ کرنے کا طریقہ

چاول کو ذخیرہ کرنے کا طریقہ بھی اس کی بدبو پر اثر انداز ہوتاہے۔

۔نمی اور ہوا کی عدم موجودگی:

چاول کوخشک اور ہوا بند جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔

اگر نمی یا ہوا چاول تک پہنچ جائے تو اس میں پھپھوندی لگ سکتی ہے یا بیکٹیریا پیدا ہوسکتے ہیں جو بدبو کا باعث بنتے ہیں ۔

گرم درجہ حرارت :چاول کو گرم جگہ پر رکھنے سے اس میں کیڑے پڑنے یا خراب ہونے کاامکان بڑھ جاتا ہے جس سے بدبو آسکتی ہے۔

دوسری تیز خوشبو والی اشیأ کے قریب رکھنا؛

چاول آسانی سے اپنے ارد گرد کی خوشبو جذب کرلیتے ہیں ۔اگر انہیں مصالحوں ،کیمیکل (جیسے صابن )یا کسی اور تیز خوشبو والی چیز کے قریب رکھا جائے تو وہ ان کی بو جذب کرسکتے ہیں۔

پکانے کے بعد کی دیکھ بھال

پکنے کے بعد بھی اگر چاول کو صحیح طریقے سے نہ سنبھالا جائے تو اس میں بدبو پیدا ہوسکتی ہے ۔

۔زیادہ دیر تک باہر رکھنا:

پکے ہوئے چاولوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر ذیادہ دیر (ایک گھنٹے سےزیادہ)نہیں رکھنا چاہئے ان میں Bacillus Cereus نامی بیکٹیریا تیزی سے بڑھتے ہیں جو فوڈ پوائزنگ کاسبب بن سکتے ہیں اور بدبو بھی پیدا کرتے ہیں ۔

چاول کے ککر کی صفائی:

اگر چاول پکانے والا برتن (رائس ککر )صحیح طریقے سے صاف نہ کیاجائے تو اس میں چاول کے نشاستے کی تہہ جم جاتی ہے جو وقت کے ساتھ سڑ کر بدبو کا باعث بنتی ہے ۔

دیگر وجوہات:

پرانے چاول:

بہت پرانے چاولوں میں بھی ایک خاص قسم کی بو پیدا ہوجاتی ہے جسے “Stale Flavor “کہاجاتا ہے ۔

کیڑے مکوڑے:

اگر چاولوں میں کیڑے یا حشرات موجود ہوں تووہ بھی بدبو کاباعث بنتے ہیں ۔

والسلام

معین الدین نیوکراچی بشیر چوک

00923122870599

تبصرہ کریں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں