لیور پول Liverpoolسے مراد برطانیہ کے شمال مغرب میں واقع ایک اھم شہر ھے یہ شہر اپنی تاریخ ثقافت اور کھیلوں کی وجہ سے مشہور ھے لیورپول انگلینڈ کا ایک بڑا شہر ھے جو دریائے مرسی کے کنارے واقع ھے یہ تاریخی طور پر ایک اھم بندرگاہ تھا اور صنعتی انقلاب اور برطانوی سلطنت کے تجارتی نیٹ ورک میں کلیدی کردار ادا کرتاتھا اس شہر کو2008ءمیں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ قراردیاگیاتھا لیکن بعد میں کچھ تعمیراتی پروجیکٹس کی وجہ سے یہ درجہ واپس لے لیاگیا لیورپول کانام سب سے زیادہ لیور پول فٹ بال کلب Liverpoolfcکی وجہ سے جانا جاتاھے جو پریمئیر لیگ میں کھیلنے والی ایک مشہور اور کامیاب فٹ بال ٹیم ھے یہ ٹیم اینفیلڈ اسٹیڈیم میں اپنے میچ کھیلتی ھے اور اس کے پرجوش مداحوں کو Kopitesکہا جاتاھے لیور پول ایف سی نے متعدد بار انگلش لیگ یورپی کپ چیمپئنز لیگ اور دیگر ٹرافیاں جیتی ھیں لیورپول کو بیٹلز TheBeatlesکےگروپ کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ھے جو دنیا بھر میں مشہور ھوئے شہر میں بیٹلز اسٹوری میوزیم اور ان سے متعلقہ مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز ھیں یہاں کے ثقافتی ادارے جیسے کہ لیور پول میوزیم اور ٹیٹ لیور پول گیلری بھی اھم ھیں لیور پول کا بندرگاہ تاریخی طور پر غلاموں کی تجارت امیگریشن اور صنعتی تجارت کا مرکز رھاھے ایلبرٹ ڈاکس Albert Dock جیسے تاریخی مقامات آج بھی سیاحوں کواپنی طرف کھینچتے ھیں لیورپول کے مقامی لوگوں کو سکاؤٹسز کہاجاتا ھے
