انسٹاگرام:جدید دور کا سماجی آئینہ

انسٹاگرام۔جو2010میں ایک سادہ فوٹو شیئرنگ ایپ کے طور پر شروع ھوا۔آج دنیا بھر میں 1،2بلین سے زائد صارفین کے ساتھ سماجی رابطوں کی سب سے مقبول پلیٹ فارمز میں سے ایک ھے۔یہ پلیٹ فارم نہ صرف تصاویر اور یڈیوز کا ذخیرہ ھے بلکہ ثقافت فیشن ۔کاروبار اور فنون کو متاثر کرنے والا ایکُ طاقتور ذریعہ بن چکا ھے۔ انسٹاگرام کی مقبولیت کے اسباب۔ 1ویژول اسٹوری ٹیلنگ :انسٹاگرام کی بنیاد ھی تصویری کہانیاں سنانے پر ھے۔ اسٹوریز ۔ریلس ۔اور IGTv جیسے فیچرز نے صارفین کو تخلیقی انداز میں اپنے جذبات تجربات اور مصنوعات کوپیش کرنے کا موقع دیا۔2۔انفلوئنسر کلچر:یہ پلیٹ فارم انفلوئنسرز کی ایک نئی نسل کو جنم دے چکا ھے جو فیشن سے لے کر ٹیکنالوجی تک ھر شعبے میں اپنی رائے کو اثرانداز کرتے ھیں۔3کاروباری مواقع:چھوٹے کاروباریوں کے لئے یہ ایک سنہری موقع ھے۔صرف ایک اچھی تصویر یا ویڈیو کے ذریعے وہ لاکھوں ممکنہ گاہکوں تک پہنچ سکتے ھیں۔ انسٹاگرام کے تاریک پہلو۔ ۔ذہنی صحت پر اثرات؛لائکس اور فالو ورز کی دوڑ نے نوجوان نسل میں احساس کمتری اور اضطراب کو بڑھاوا دیاھے ۔ جعل سازی (Fake Reality) اکثر صارفین اپنی زندگیوں کو مکمل اور خوشگوار ظاھر کرتے ھیں ۔جبکہ حقیقت اس سے مختلف ھوتی ھے۔ پرائیویسی کے مسائل :ڈیٹا کا غلط استعمال اور ھیکنگ کے واقعات صارفین کے لئے تشویش کا باعث ھیں ۔ کیسے بنائیں انسٹاگرام کو مفید؟ ۔اصلاحات کی ضرورت :پلیٹ فارم کو صارفین کی ذھنی صحت کے لئے موثر پالیسیاں بنانی چاھئے ۔جیسے لائکس کو چھپانا۔تعلیمی استعمال :اسکولز اور یونیورسٹیز اسے آرٹ ۔ ڈیزائن ۔یا مارکیٹنگ کی تعلیم کے لئے استعمال کر سکتی ھیں ۔ذمہ داری کا احساس :ھر صارف کو سمجھنا چاھئے کہ آن لائن زندگی اور حقیقی زندگی میں توازن ضروری ھے۔ آخری بات۔ انسٹاگرام جدید دور کا ایک اھم ٹول ھے ۔ لیکن اس کا استعمال ھماری ذہنی اور سماجی صحت

صحت کو نقصان پہنچائے بغیر ھونا چاھئے ۔جیسے ھم اپنے گھر کو صاف رکھتے ھیں ۔ویسے ھی آئینی ڈیجیٹل دنیا کو بھی مثبت اور حقیقت پسندانہ بنائیں، والسلام محمد معین الدین 00923122870599

تبصرہ کریں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں