رمضان المبارک؛روحانی تجدید اور سماجی ھم آھنگی کا مہینہ

رمضان المبارک اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ھے جو اپنے اندر بے پناہ رحمتوں برکتوں ۔اور روحانی تجدید کے مواقع سموئے ھوئے ھے ۔یہ مہینہ قمری تقویم کے مطابق ھر سال آتاھے اور مسلمانوں کے لئے نیکیوں کا موسم بہار ھوتاھے۔رمضان صرف بھوک اور پیاس کی آزمائش نہیں۔بلکہ یہ تقویٰ ۔صبر۔اور خودشناسی کا درس دیتا ھے۔اس مہینے میں قرآن پاک کا نزول ھوا۔جو انسانیت کے لئے ھدایت اور رحمت کی روشنی لے کر آیا۔ روزے کی حقیقت اور مقاصد۔ روزہ اسلام کا ایک اھم فریضہ ھے جس میں صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور دیگر جسمانی خواہشات سے پرھیز کیاجاتا ھے۔لیکن روزے کی حقیقت صرف ظاھری بھوک پیاس تک محدود نہیں۔اس کابنیادی مقصد تقویٰ حاصل کرنا ھے۔یعنی اللہ کی خاطر اپنے نفس کو گناھوں سے پاک کرنا اور اپنی روح کو پاکیزگی عطا کرنا۔پیارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔روزہ ڈھال ھے۔لہذا جب تم سے کسی کاروزہ ھوتو وہ بے ھودہ بات نہ کرے اور شور نہ مچائے (بخاری)اس حدیث سے روزے کی روحانی اھمیت واضح ھوتی ھے۔ روحانی تربیت اور عبادات۔ رمضان میں عبادات کا خصوصی اھتمام کیاجاتا ھے ۔تراویح کی نماز ۔تلاوت قرآن۔ذکرواذکار۔اور دعاؤں کایہ مہینہ خصوصی معنویت رکھتا ھے۔قرآن پاک کی تلاوت کو اس مہینے میں ذیادہ سے ذیادہ اھمیت دی جاتی ھے۔کیونکہ یہ وھی کتاب ھے جو رمضان میں نازل ھوئی ۔اس کے علاوہ۔راتوں میں قیام(تہجد) کرنا۔اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنا۔اور اپنے گناھوں کی معافی مانگنا روح کو مضبوط کرتاھے۔ سماجی ھم آھنگی اور ھمدردی۔ رمضان کا ایک اھم پہلو سماجی مساوات اور ھمدردی ھے۔روزہ رکھنے سے امیر کو غریب کی بھوک پیاس کا احساس ھوتاھے۔جس سے انسانیت کے لئے ھمدردی کے جذبات پروان

جذبات پروان چڑھتے ھیں ۔اس مہینے میں زکوت اور صدقات کی ادائیگی کو بھی خاص اھمیت حاصل ھے -تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مددکی جاسکے۔افطاری کے وقت غریبوں کے ساتھ کھجور اور پانی بانٹنے کی سنت بھی اسی جذبے کی عکاس ھے۔ لیلتہ القدر: راتوں کی ملکہ۔ رمضان کی آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک لیلتہ القدر (قدر کی رات) ھوتی ھے۔جسے قرآن میں ھزار مہینوں سے بہتر قرار دیاگیا ھے اس رات عبادت کرنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں نازل ھوتی ھیں۔مسلمان اس رات کو عبادت دعا ۔اور توبہ میں گزار کر اپنی روحانی تسکین حاصل کرتے ھیں۔ اجتماعی افطار اور اخوت کاجذبہ۔ رمضان میں مساجد اور گھروں میں اجتماعی افطاری کا اھتمام کیا جاتاھے۔جس سے اخوت اور بھائی چارے کے جذبات کو تقویت ملتی ھے ۔یہ مہینہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطوں کو بھی مضبوط کرتاھے۔ افطار کے وقت گھر میں تیار ھونے والے پکوانوں کی مہک اور دعوتوں کاسلسلہ خوشیوں کو دوبالا کردیتا ھے ۔ اختتام پر عیدالفطر۔ رمضان کے اختتام پر عیدالفطر کا تہوار منایاجاتاھے ۔جو خوشی ۔شکر گزاری اور فلاح و بہبود کا پیغام لے کر آتاھے،عید کی نماز غریبوں کو فطرہ دینا۔اور ایک دوسرے سے ملاقات کرنا اس دن کی خصوصیات ھیں۔نتیجہ۔ رمضان المبارک در حقیقت انسان کو اپنے رب سے قریب کرنے نفس کی تربیت کرنے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ ھے یہ مہینہ ھمیں سکھاتا ھے کہ ھم صرف اپنے لئے نہ جئیں۔بلکہ دوسروں کے دکھوں کو سمجھیں اور ان کی مدد کریں ۔اللہ تعالیٰ ھم سب کو رمضان کی برکتوں سے مستفید ھونے کی توفیق عطا فرمائے آمین: والسلام معین الدین 00923122870599

تبصرہ کریں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں