سعودی عرب،جسے سرکاری طور پر مملکت سعودی عرب کہاجاتاھے،جنوب مغربی ایشیا کے عرب جزیرہ نما میں واقع ایک اہم اور بااثر ملک ھے جس کی سرحدیں شمال میں اردن اور عراق، شمال مشرق میں کویت،مشرق میں قطر،متحدہ عرب امارات، اور بحرین،جنوب مشرق میں عمان،اور جنوب میں یمن سے ملتی ھیں۔اس کے مغرب میں بحیرہ احمر اور مشرق میں خلیج فارس واقع ھیں۔سعودی عرب نہ صرف اپنے جغرافیائی محل وقوع بلکہ مذہبی ،معاشی،اور سیاسی اعتبار سےبھی دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام رکھتا ھے۔ تاریخی اہمیت۔ سعودی عرب اسلام کی جائے پیدائش ہے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ،اسلام کے مقدس ترین شہر،اسی ملک میں واقع ھیں۔ہر سال لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لئے مکہ کارخ کرتے ہیں۔موجودہ سعودی ریاست کی بنیاد 1932ءمیں شاہ عبدالعزیز آلُ سعود نے رکھی تھی، جغرافیائی تنوع۔ سعودی عرب کا بیشتر صحراؤں پر مشتمل ھے۔ملک کے مغرب میں حجاز اور عسیر کے پہاڑی سلسلے ہیں جبکہ مشرقی علاقے تیلُ کے ذخائر سے مالامال ہیں۔موسم شدید گرم اور خشک ہوتاہے،تاہم پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت معتدل رہتاہے۔ معیشیت اور ترقی۔ سعودی عرب دنیا بھر میں تیل کی برآمدات میں سرفہرست ہے۔اس کے تیل کے وسیع ذخائر نے اسے ایک امیر اور مضبوط معیشیت عطا کی ہے۔تاہم حکومت ویژن 2030 کے تحت معیشیت کو متنوع بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے،جس میں سیاحت،ٹیکنالوجی،اور توانائی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔نیو مُ جیسےمنصوبے ایک جدید اور پائیدار مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔ ثقافت اور روایات۔ سعودی معاشرہ اسلامی اقدار اور عرب روایات کا امین ہے۔مردوں کے لئےثوب اور غترہ جبکہ خواتین کے لئے عبایہ روایتی لباس ہیں۔عربی زبان قومی شناخت کااہم حصہ ہے۔سعودی کھانوں میں کبسہ مندی اور کھجوروں کی پذیرائی خاص اہمیت رکھتی ہے۔مہمان نوازی کو سماجی تعلقات میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
سیاسی ڈھانچہ۔ سعودی عرب ایک بادشاہت ہے۔جہاں حکمران خاندان آل سعود اقتدار میں ہے ۔موجودہ بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔حالیہ برسوں میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت،تفریحی پروگراموں کی توسیع،اور سیاحت کے ویزے جیسے اصلاحات نے ملک کو جدید دنیا سے ھم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔ تعلیم اور صحت۔ گذشتہ دو عشروں میں سعودی عرب نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔جامعات جیسے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی تحقیق وتعلیم کا مرکز ہیں۔بیرون ملک تعلیم کے لئے وظائف بھی دیے جاتے ہیں۔ صحت کی سہولیات میں جدید ہسپتالوں اور طبی مراکز کا قیام بھی اہم پیشرفت ہے بین الاقوامی تعلقات۔ سعودی عرب عالمی سطح پر اپنے تیل کے ذخائر اور اسلامی رہنمائی کی وجہ سے اہم کردار ادا کرتاہے۔یہ اوپیک کا اہم رکن ہے اور عرب لیگ میں بھی اس کی آواز مؤثر ہے۔امریکہ۔چین ،اور یورپی ممالک کے ساتھ اس کے مضبوط تعلقات ہیں۔چیلنجز اور مستقبل۔ اگرچہ سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لیکن اسے پانی کی قلت،معیشیت میں تیل پر انحصار،اور روایت وجدت کے درمیان توزن جیسے چیلنجز کا سامناہے ُ ۔ویژن 2030کے تحت یہ ملک ان مسائل کو حل کرتے ہوئے ایک جدید اور کھلے معاشرے کی طرف سفر کررہا ھے۔ اختتام۔ سعودی عرب اپنی مذہبی عظمت جغرافیائی وسعت ،اور معاشی طاقت کی بدولت نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا میں اہمیت رکھتاہے۔یہ ملک اپنی روایات کو محفوظ رکھتاہے۔یہ ملک اپنی روایات کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی نئی منزلوں کو چھو رہا ھے۔مستقبل میں اس کی کوشش ہے کہ وہ ایک متوازن اور پائیدار ترقی کی مثال بنے۔ والسلام معین الدین 00923122870599
