بھارت،جسے ہندوستان اور انڈیا بھی کہاجاتاہے،جنوبی ایشیا کاایک عظیم ملک ہے۔یہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک اور آبادی کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔اس کی تہذیب اور ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے،جس نے دنیا بھر کو متاثر کیاہے۔بھارت اپنی تنوع،روایات،اور جدیدیت کے امتزاج کی وجہ سے منفرد مقام رکھتاہے۔
جغرافیائی تنوع
بھارت کا جغرافیہ انتہائی متنوع ہے۔شمال میں ہمالیہ کی بلند وبالا چوٹیاں،جنوب میں ہری بھری وادیاں،مغرب میں صحرائے تھار،اور مشرق میں گنگا جیسی مقدس ندیوں کا سلسلہ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے۔یہاں کا موسم بھی مختلف ہے،جہاں کہیں سردیوں میں برفباری ہوتی ہے تو کہیں گرمیوں میں تپش چھائی رہتی ہے۔
تاریخی ورثہ
بھارت کی تاریخ قدیم تہذیبوں جیسے موہنجودڑو اور ہڑپہ سے شروع ہوتی ہے۔یہ بدھ مت،جین مت،اور ہندومت جیسے مذاہب کاجنم بھی ہے۔مغلوں اور راجپوتوں کے دور میں تعمیر ہونے والے قلعے،مقبرے،اور مندر آج بھی فن تعمیر کے شاہکار ہیں ۔1947میں برطانوی تسلط سے آزادی کے بعد بھارت ایک جمہوری ملک بنا اور آج تک دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر پہچانا جاتاہے۔
ثقافتی رنگارنگی
بھارت میں 22سرکاری زبانیں ہیں اور ہزاروں بولیاں بولی جاتی ہیں۔یہاں ہر مذہب ،ذات،اور فرقے کے لوگ رہتے ہیں تہواروں کایہ ملک ہے جہاں دیوالی،عید،کرسمس،اور ہولی جیسے تہوار بڑے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔یہاں کا کھانا ،رقص،اور موسیقی بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
معیشیت اور ترقی
بھارت کی معیشت زراعت ،صنعت،اور ٹیکنالوجی پران اانحصار
پر انحصار کرتی ہے آج یہ دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے۔بنگلور،حیدرآباد،اور ممبئی جیسے شہر ٹیکنالوجی اور فلمی صنعت (بالی وڈ)کے مراکز ہیں۔دیہی علاقوں میں اب بھی کسانوں کی بڑی تعداد زراعت سے وابستہ ہے۔
چیلنجز اور مواقع
بھارت اقوام متحدہ،جی20،اورBRics جیسے عالمی فورمز پر اہم کردار ادا کرتاہے۔یہ امن،ماحولیات،اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں دنیا کو رہنمائی فراہم کررہاہے۔
اختتامیہ
بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں قدیم روایات اور جدید خیالات کا حسین امتزاج نظر آتاہے۔یہاں کی تنوع میں یکجہتی اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔اگرچہ چیلنجز موجود ہیں،لیکن بھارت کی لچکدار قوم ہمیشہ ترقی کی نئی منزلوں کو چھوتی نظر آتی ہے، والسلام معین الدین 00923122870599
