متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات(UAE) خلیج عرب کے جنوبی کنارے پر واقع ایک جدید ترقی یافتہ ،اور متحرک ملک ہے۔یہ سات خود مختار امارات (ابوظہبی ،دبئی،شارجہ ،عجمان ،ام القیوین ،راس الخیمہ ،اور فجیرہ)پر مشتمل ایک وفاقی ریاست ہے جو 2دسمبر 1971ءمیں تشکیل پائی۔یہ ملک نہ صرف اپنی شاندار معیشت ،ثقافتی تنوع،اور تعمیراتی عجائبات کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کا بھی ایک اہم مرکز ہے۔

جغرافیائی اہمیت

متحدہ عرب امارات کا رقبہ تقریبا 83600مربع کلومیٹر ہے،جس کی بیشتر زمین ریگستانوں پر مشتمل ہے ۔اس کا محل وقوع ایشیا، یورپ ،اور افریقہ کے درمیان تجارتی راستوں پر ہے،جس نے اسے عالمی تجارت اور سیاحت کا اہم مرکز بنایا ہے ۔ابو ظہبی ،جو ملک کا دارالحکومت اور سب سے بڑا امارات ہے،قدرتی وسائل خصوصا تیل اور گیس کے ذخائرسےمالامال ہے۔دبئی ،دوسرا بڑا امارت ،اپنی بلند و بالا عمارتوں ،شاپنگ مالز،اور سیاحتی مقامات کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف ہے۔

معاشی ترقی

1960ء کی دہائی میں تیل کے دریافت ہونے سے قبل ،UAE کا معیشت ماہی گیری ،موتی کی تجارت ،اور چھوٹے پیمانے پر زراعت پر انحصار کرتی تھی۔تاہم،تیل کی آمدنی نے ملک کو ایک جدید ریاست میں تبدیل کردیا۔آج ،UAE کی معیشت متنوع ہے اور سیاحت،بین الاقوامی تجارت،رئیل اسٹیٹ،اور فنانس جیسے شعبوں پر مشتمل ہے۔دبئی کے پام جمیرہ”اور برج خلیفہ”جیسے منصوبوں نے اسے عالمی سیاحت کا مرکز بنادیا ہے۔

ثقافت اور سماج

کی ثقافت عرب روایات اور UAE جدیدیت کا دلکش امتزاج ہے۔یہاں اسلامی اقدار کو خاص اہمیت حاصل ہے،جس کااظہار مساجد کی تعمیر،رمضان کے مقدس مہینے کے احترام،اور مقامی لباس جیسے جیسے کندورہ(مردوں کا قومی لباس )اور عبایہ(خواتین کا لباس )میں سے ہوتاہے۔ساتھ ہی،ملک میں 200 سے زائد قومیتوں کے لوگ آباد ہیں ،جو اسے ایک کثیر الثقافتی معاشرہ بناتے ہیں۔حکومت نے تعلیم ،صحت ،اور خواتین کے حقوق کے شعبوں میں بھی قابل قدر ترقی کی ہے۔

سیاسی نظام

ایک وفاقی آئینی بادشاہت ہے،جس UAE میں حکمران (شیخ)ہوتاہے۔وفاقی سطح پر صدر اور وزیر اعظم کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں،جو امارات کے حکمرانوں کی مجلس (سپریم کونسل)کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔ملک کی خارجہ پالیسی خطے میں توازن اور تعاون پر مبنی ہے،جبکہ اس نے اقوام متحدہ ،اوپیک،اور خلیجی تعاون کونسل جیسے اداروں میں فعال کردار ادا کیاہے۔

مستقبل کے منصوبے

نے2030”اور “ویژن UAE “جیسے منصوبوں کے ذریعے 2071اپنے مستقبل کو روشن بنانے کی کوشش کی ہے۔

اس میں تعلیم ،ٹیکنالوجی ،اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔مثال کے طور پر ،مصنوعی بارش کے منصوبے،شہر مریخ کی تعمیر ،(Mars Scientific City)اور قابل تجدید توانائی کے استعمال نے کو سائنس اور جدت طرازی کے UAE میدان میں بھی ممتاز کردیاہے۔

اختتام

متحدہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جس نے محدود وسائل اور سخت جغرافیائی حالات کے باوجود اپنی دانشمندانہ قیادت ،عوام کی محنت ،اور عالمی تعاون کی بدولت ترقی کی ایک مثال قائم کی ہے ۔یہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں ترقی ،رواداری،اور جدیدیت کی علامت بن چکاہے۔

والسلام

معین الدین

00923122870599

تبصرہ کریں

Design a site like this with WordPress.com
شروع کریں