تعارف
مائیکرو سافٹ دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے،جس نے کمپیوٹر سائنس اور ڈیجیٹل انقلاب کو نئی راہیں دکھائی ہیں۔1975ءمیں بل گیٹس اور پال ایلن نے اس کمپنی کی بنیاد رکھی ،اور آج یہ سافٹ ویئر،کلاؤڈ کمپیوٹنگ ،مصنوعی ذہانت (Ai),اور گیمنگ سمیت متعدد شعبوں میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔مائیکرو سافٹ کی کہانی نہ صرف ٹیکنالوجی کی ترقی کی داستان ہے،بلکہ یہ جدت ،لچک،اور عالمی اثرات کی بھی عکاس ہے۔
تاریخ اور بنیاد
مائیکرو سافٹ کی شروعات ایک چھوٹے سے گارج میں ہوئی،جہاں بل گیٹس اور پال ایلن نے”مائیکرو کمپیوٹر”کے لئے سافٹ ویئر تیار کرنے کافیصلہ کیا۔
1980ءکی دہائی میں ،انھوں نے آئی بی ایم (IBM)کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے Ms.Dos آپریٹنگ سسٹم تیار کیا،جو کمپنی کی پہلی بڑی کامیابی ثابت ہوا۔
1985ءمیں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا اجراء ہوا،جو گرافیکل یوزر انٹر فیس (Gui) پر مبنی تھا۔یہ نظام وقت گزرنے کے ساتھ دنیا بھر میں کمپیوٹرز کا معیار بن گیا۔
اہم مصنوعات اور خدمات
مائیکرو سافٹ کی مصنوعات میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ،آفس سوٹ(جیسےWord,Excel,PowerPoint ),اور کلاؤڈ سروس Azure شامل ہیں۔
Azureنے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں Amazon اور Google جیسے اداروں سے مقابلہ کرکے کمپنی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔اس کے علاوہ XBoxُگیمنگ کنس,Linkedin (جیسےء2016میں خریداگیا(8)،